سجدہ


 اللّٰہ کو کسی مقام میں نہ ڈھونڈو بلکہ اللّٰہ کو اپنی پیشانی میں ڈھونڈو کہاں ڈھونڈو ؟ اپنی پیشانی میں ۔ کیونکہ مسجود کہاں ملے گا ؟ پیشانی کے اندر ۔۔۔۔

  تو مسجود کہاں ہے اور پیشانی کیا کرے گی تو مسجود ملے گا ؟ سجدہ کرے ۔۔۔۔ اور کہاں ملے گا ؟ بینائی کے اندر ۔۔۔ نورانی جلوہ کہاں ملے گا ؟ آپ کی دِیدہ وری میں ۔

 خود دیکھو گے تو ملے گا ورنہ نہیں ۔


    اس لئے وہ ذات ہمہ حال آپ کی صفت کے ساتھ موجود ہے ۔ اگر آپ سخی ہیں تب بھی آپ اسے ڈھونڈ سکتے ہیں ۔ 


    بلکہ اس حد تک اللّٰہ تعالٰی کی صفات کے بارے میں کہتے ہیں کہ تم محبت سے ، شوق سے ، عقیدت سے اور Sincerity کے ساتھ ، اخلاص کے ساتھ اُس کی راہ میں چل پڑو  تو جو رنگ تم اختیار کرو گے وہی رنگ وہ اختیار کرے گا ۔۔۔۔ ، 

    اگر تم سجدہ کرو گے تو وہ مسجود ہے ۔۔۔ اور اگر تم اناالحق کہو گے تو ۔۔۔ دار پر ملاقات کرے گا ۔ کرے گا  ضرور ۔

 

  یہاں تک لوگ کہتے ہیں کہ اُس کی راہ میں جو کچھ تم لے کر چلو  وہ اس کے مطابق ، اُسے نیّت کے مطابق قبول کرتا ہے ۔


    یوسفؑ کے خریداروں میں سُوت کی انی کا نام آئے گا ، آئے گا کہ نہیں آئے گا ؟ ضرور آئے گا کیونکہ یہ نیّت کی بات ہے ۔ 


   اگر اللّٰہ کی راہ میں ایک بندہ کہتا ہے کہ میں اللّٰه سے ملنے چلا ہوں اور جیب میں پیسے ڈال لیتا ہے کہ چاھے جو کچھ بھی میرے پاس ہے ، میں نے اللہ سے ملاقات ضرور کرنی ہے ۔۔۔۔۔ تو شام سے پہلے  پہلے  اسے کوئی نہ کوئی شے  ایسی ملے گی جو آ کے یہ کہے گی کہ لاوٴ ہمارا حصہ ، جو جیب میں  ڈالا ہوا ہے  ۔


    تو وہی جلوہ ہے۔۔۔۔ جو کچھ  تم ساتھ لے کے چلے ہو ، وہ اس کے مطابق  آئے گا ، اگر نگاہ لے کے چلو تو وہ جلوہ بن کر آئے گا ، اگر  مال لے کے چلو گے تو سائل بن کر آئے گا ، حتیٰ کہ اگر سائل بن کر جاوٴ گے تو وہ سخی بن کر آئے گا ۔ لہٰذا تم جو رنگ اختیار کرو گے اللّٰہ وہی رنگ اختیار کرے گا ۔

   

   اگر اس کے راستے میں وسوسہ بن کر جاوٴ  گے تو واللّٰه  خیر الماکرین ۔۔۔ 

تو اللّٰہ بھی ویسی ہی تدبیر کرے گا ۔۔۔ بس پھر  تذبذب ساری عمر کا راستہ ہے اور پھر راستہ نہیں ملے گا ۔ اس لئے یہاں پر بڑی وارننگ ہے کہ یہ تذبذب محرومئ منزل کی نشان دہی ہے ۔  

  میں کسی محبوب کی تعریف نہیں کر رہا بلکہ صرف آپ کی محبت کے جذبے کی بات کر رہا ہوں ۔ وسوسہ جو ہے یہ محرومئ منزل کی بات ہے ۔ وسوسے کو آپ Shatter کر دو 


   ہمیں سجدہ کرنے سے کام ہے 

  جو وہاں نہیں تو یہیں سہی  


حضرت واصف علی واصف ؒ

(گفتگو11تا 15/ گفتگو13/ صفحہ: 365)

Comments

Popular posts from this blog

ILIM DOLAT SE BEHTAR HAI

Sayed Sibghatullah Shah Rashidi (Sureh Badshah) peer pagaro