Hadees pak

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


سیکھیں آج کی حدیث پاک


حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا جو اللہ تعالی سے ملنا چاہتا ہے اللہ تعالیٰ بھی اس سے ملنے کی چاہت رکھتے ہیں اور جو اللہ سے ملاقات کو ناپسند کرے اللہ بھی اس سے ملنا پسند نہیں کرتا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں میں نے عرض کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم ہم میں سے ہر آدمی موت کو ناپسند کرتا ہے فرمایا یہ بات نہیں بلکہ جب مومن کو اللہ کی رحمت، اس کی رضا اور جنت کی بشارت دی جاتی ہے تو اس کے دل میں اللہ تعالی سے ملاقات کا اشتیاق پیدا ہوتا ہے پس اللہ تعالی بھی اس سے ملاقات کے مشتاق ہوتے ہیں لیکن جب کافر کو اللہ تعالی کے عذاب اور اس کے غصے کے بارے میں بتایا جاتا ہے تو وہ اللہ تعالی کی ملاقات سے گریز کرتا ہے پس اللہ تعالی بھی اس سے ملاقات کرنے کو ناپسند کرتا ہے۔ امام ترمذی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے۔


(جامع ترمذی، جلد دوم، حدیث نمبر1057)


Comments

Popular posts from this blog

ILIM DOLAT SE BEHTAR HAI

ABDULLAH SHAH GHAZI