محبوب سبحانی غوث اعظم دستگیر#babal

 میرے دل کے ہو تم جانی میرے محبوبِ سبحانی

پلایا جامِ عرفانی میرے محبوبِ سبحانی


ہے اولیاء کی گردنوں پر تیرا قدمِ پاک شاہانی

تیرا رتبہ ہے سلطانی میرے محبوبِ سبحانی


نگاہوں سے پلایا سب کو تو نے جامِ عرفانی 

کھلا تیرے غلاموں پر وہ رازِ لوح قرآنی


لگایا ہم کو دامن سے یہ ہے تیری مہربانی

کیا سجدہ تیرے در پر چمک اٹھی یہ پیشانی


تیرے چہرہء انور پر ہے روپ آیاتِ قرآنی

تیرے صدقے سے مل جائے ہر اک ذرے کو تابانی


تیرے در پر ہے حامد بھی کھڑا اے نورِ یزدانی 

تیری نظرِ کرم کا منتظر ہوں شاہِ جیلانی


Comments

Popular posts from this blog

ILIM DOLAT SE BEHTAR HAI

ABDULLAH SHAH GHAZI