جابر بن حیان ,فادر آف کیمسٹری

 جابربن حیان (فادر آف کیمسٹری)نےامام جعفرصادق علیہ السّلام سےپوچھا:

آئےاستادمُکرم ،موت کیاہے؟


امام علیہ السّلام نےفرمایا:

جابرجب تو شکمِ مادرمیں تھاتو تاریک پردوں میں رہتاتھاوہ بہت چھوٹاسا جہاں تھاتب تو نےاِس جہاں کی وسعت اور روشنی دیکھی نہیں تھی لیکن تواُس تاریک جہاں میں بہت خوش تھاتب تو اُس جہاں سےکسی اورجگہ جانانہیں چاہتاتھا کیونکہ تونےاُس سےبڑا جہاں دیکھانہیں تھایہی سبب ہےکہ تو نےاِس جہاں میں آتےہی روناشروع کردیاتھا،

کیونکہ تو سمجھ رہاتھاکہ میں مررہاہوں لیکن یہاں والےخوش تھےکہ تواُس جہاں میں پیداہورہاہے۔


یہی ہوگا جب تویہ جہاں چھوڑکر اگلےجہاں جائیگاوہاں والےخوش ہونگےکہ جابرپیدا ہورہاہے یہاں والے رو رہے ہونگےکہ جابر مررہاہے۔


*جابر جِسےدنیا پیدائش کہتی ہےوہ اصل میں موت ہےاور جسےدنیا موت کہتی ہےوہ اصل میں پیدائش ہے*


جیسےتو اِس جہاں میں آکر واپس پلٹنانہیں چاہتاایسےہی تو اگلےجہاں کی وسعت کودیکھ کےپچھلےجہاں میں پلٹنانہیں چاہےگا۔


جابرجتنافرق شکمِ مادر اوراِس جہاں میں ہےاُتنا ہی فرق اِس جہاں میں اوراِس سےاگلے جہاں میں ہےاور اُتنا ہی فرق اُس جہاں اورجنت میں ہے

Comments

Popular posts from this blog

ILIM DOLAT SE BEHTAR HAI

ABDULLAH SHAH GHAZI