چیف کمشنر بوائے اسکاؤٹس پاکستان رکن بلوچستان اسمبلی سردار یا محمد رند کی وفد سے ملاقات میں سیلاب
کوئٹہ
سینئر سیاستدان رکن بلوچستان اسمبلی
*سردار یار محمد رند*
نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال نے بڑے پیمانے پر بلوچستان میں تباہی مچائی ہے
جس سے زمینداروں کواربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے زمینداروں کے مال مویشی ہلاک اور لاکھوں متاثرین بے گھر ہوکر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔
نصیر آباد اور جعفر آباد میں پسند اور ناپسند کے بنیاد پر فنڈز تقسیم کئے گئے ہیں وزیراعلی بلوچستان سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے
سے پلان عوام کے سامنے رکھیں تاکہ پتہ لگے کہ کس کس علاقے میں کیا کیا امداد دی جارہی ہے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی یہی امید رکھتے ہیں کہ نصیر آباد ڈویژن کے متاثرہ اضلاع میں لوگوں کی دوبارہ آبادکاری اور زمینداروں کے نقصان کے حوالے سے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کچھی کے متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہ حالیہ بارشوں سے سب سے زیادہ نصیرآباد ڈویژن کے اضلاع متاثر ہوئے
لوگوں
کازیادہ تر ذریعہ معاش زمینداری اور مال مویشی ہے جو بارشوں اور سیلاب کے دوران صفحہ ہستی سے مٹ گئے لاکھوں سیلاب متاثرین تاحال کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔
سنگین متاثرہ اضلاع میں سیلاب کے بعد وبائی امراض نے بھی صورتحال اختیار کرلی ہے متاثرین موجود صورتحال میں ذہنی قرب اور مشکلات سے دوچار ہیں
اسپتالوں میں مریضوں کو داخل کروانے کے لئے جگہ کم پڑگئی ہے اس تمام صورتحال میں متاثرین کی دادرسی کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہونا چاہیے تھی اب تو سردیاں شروع ہونے والی ہے ۔
جس کے دوران متاثرین کی مشکلات مزید بڑھ جائینگی انہوں نے کہا کہ پسند ناپسند کی بنیاد پر فنڈز کی تقسیم کی جارہی ہے
پتہ ہی نہیں لگ رہا کہ کس کس اضلاع میں کیا کیا امداد دی جارہی ہے اذا وزیراعلی بلوچستان سے یہی درخواست کرتے ہیں کہ متاثرین کی دوبارہ آباد کاری کے حوالے سے واضح ایک سیل قائم کیا جائے تاکہ پتہ لگ سکے کہ امداد حقد داروں تک پہنچ رہی ہے بھی یا نہیں
جب پی ڈی ایم سے پوچھا جاتا ہے امدادی سرگرمیوں کو کی کیا صورتحال تو وہاں سے تووہاں سے جواب ملتا ہے۔
کہ ہمارے وسائل ختم ہوگئے
اگر یہ صورتحال رہی تو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بھی اس معاملے کو بھر پور انداز سے اٹھایا جائے گا حلقے کے عوام کے ساتھ بلوچستان کے حقوق پر کوئی بھی سمجھوتہ کرنے کوتیارنہیں ہے
حلقے کے عام نے بھاری مینڈٹ سے ووٹ دیکر ہمیں منتخب کیا اس لئے حلقے کے عوام کی حق علی ہونے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم وزیرا عظم شہباز شریف سے بھی یہ توقع رکھتے ہیں کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی نصیر آباد ڈویژن کے متاثرہ اضلاع کی متاثرین کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment