درود پاک پڑھیں
درود شریف زیادہ کیوں نہیں پڑھا جاتا؟
درود پاک زیادہ سے زیادہ پڑھیں
استغفار کرنے سے گناہ مٹتے ہیں، کوئی اور زکر کرنے سے نیکیاں ملتی ہیں، کسی بھی دوسرے کلام یا زکر کے کرنے سے براہ راست درجات بلند نہیں ہوتے، بلکہ گناہ مٹنے اور نیکیوں کی تعداد زیادہ ہونے سے آہستہ آہستہ درجات بلند ہوتے ہیں،
جبکہ درود پاک وہ واحد عبادت ہے جس سے براہ راست درجات بلند ہوتے ہیں،
درود پاک پڑھنے سے گناہ مٹتے ہیں ،نیکیاں ملتی ہیں اور درجات بلند ہوتے ہیں، (احادیث
چونکہ درود پاک پڑھنے سے ہمارے نفس کے براہ راست درجات بلند ہوتے ہیں اسلئےشروع میں درود زیادہ نہیں پڑھا جاتا، اتنا ہی پڑھا جاتا ہے جتنا ہم براہ راست بلندی درجات کا زور اٹھا سکیں،
مسلسل درود پاک پڑھنے کی وجہ سے ہماری زات، نفس اور DNA میں بلندی درجات کے حصول کیلئے کچھ تغیر اور up gradation ہوتی ہے، updates انسٹال ہوتی ہیں ،
آپ لوگوں نے نوٹ کیا ہوگا کی جب کمپیوٹر پر heavy updates انسٹال ہو رہی ہوں تو کمپیوٹر کی سپیڈ کم ہو جاتی ہے، اس طرح درود پاک پڑھنے سے ہماری زات کی upgradation ہوتی ہے اور Superior DNA کی UPDATES انسٹال ہوتی ہیں، تو ہم سے ایک خاص مقدار سے زیادہ درود پاک نہیں پڑھا جاتا، زبان ساتھ نہیں دیتی، سینہ بھاری ہونے لگتا ہے، اور طبیعت بوجھل لگتی ہے،
لیکن جیسے جیسے انسان مسلسل درود پاک پڑھتا جائے تو یہ آہستہ آہستہ زیادہ پڑھا جانے لگتا ہے، روح اور نفس طاقتور ہوتے جاتے ہیں، جسم درود پاک کے انوارات کو برداشت کرنے لگتا ہے،
درحقیقت درجات بلند ہوتے جاتے ہیں، اللہ اور اسکے رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم کی قربت حاصل ہوتی جاتی ہے،
عجب فیض ہے اقا ﷺ تیری محبت کا ❣️
درود تجھ پہ پڑھوں اور خود سنور جاؤں ❣️
اللہ ہمیں زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے اور اسکے فیوض وانوارات حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے،
آمین ثم آمین یا رب العالمین
..
Comments
Post a Comment