خلیل جبران کی محبوبہ کو خط

 خلیل جبران کی اپنی محبوبہ "میزیادہ" سے محبت بغیر کسی ملاقات اور دیدار کے بیس سال تک چلتی رہی. جبران نیویارک میں تھا اور میزیادہ قاہرہ میں.


دنیا کے  دو کونوں سے دونوں باہم خطوط کا تبادلہ کیا کرتے تھے.ایک خط میں جبران نے میزیادہ کی تصویر مانگی تو میزیادہ نے اس کو لکھا: 

" سوچو !  تصور کرو !

 میں کیسی دکھتی ہوں گی؟

 "جبران :  " مجھے لگتا ہے تمھارے بال چھوٹے ہوں گے جو تمھارا چہرہ ڈھانپ لیتے ہوں گے.

  "میزیادہ نے یہ پڑھ کر اپنے لمبے بال کاٹ ڈالے اور ایک خط کے ساتھ اپنے چھوٹے بالوں والی تصویر بھیجی.

  جبران: " تم  نے دیکھا ؟ میرا تصور بالکل سچا تھا.....!! 

  "میزیادہ : " محبت  سچی  تھی.....!!


خلیل جبران


Comments

Popular posts from this blog

ILIM DOLAT SE BEHTAR HAI

ABDULLAH SHAH GHAZI