سب ملکر جیو پاکستان
عوام کو چار سال میں ھانک کے جس بند گلی میں لا کھڑا کیا گیا تھا اب اس سے نکل جانا کوئی آسان کام نہیں ھے ملک دیوالیہ ھونے تو فروری سے ھی جا رھا تھا جسے بچانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے بڑا قدم اٹھایا اور ملک کو بچانے کا سوچا اس بچانے کیلئے اب عوام ملک بچانے کے لیے سخت فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔لیکن کچھ اور بھی سخت فیصلے ہونے چاہیے ہیں ،ججز،بیوروکریٹس، ایم این ایز ، ایم پی ایز ، فوج اور جن جن لوگوں کو فیول فری ملتا ہے وہ سب بند کر دیا جائے جب تک ھم آئی ایم ایف کے مقروض ھیں پورے ملک میں تخواہیں آدھی کر دی جائیں کسی بھی سینٹر اور ممبر اسمبلی کو ایک روپے کی مراعات اور تنخواہ نہ دی جائے اپنے خرچے پہ ملک کی خدمت کریں ریٹائرڈ اعلی عسکری سول اور عدلیہ کے افسران کی پنشن آدھی کر دی جائے ایک ھزار سی سی تک کی گاڑی تمام اعلی افسران کی جنرل اور بیوروکریسی استمال کر سکے گی اور یہ جونیجو دور میں ھوا بھی تھا کوئی ناممکن نہیں سبھی گورے صاحب 4 ھزار سی سی پٹرول گاڑیوں میں گھوم پھر رھے ھے ان سے یہ سہولت فل فور واپس لی جائے تاکہ ملک بچانے میں ان کا حصہ بھی شامل ہو۔۔
تمام سرکاری ملازمین جن کے بچوں کے پاس اربوں کی جائیدادیں ھیں وہ ضبط کی جائیں والد کی نوکری شروع ھونے پہ جتنی جائیداد ان کے والد کے پاس جائیداد تھی اس کا ریکارڈ لیا جائے اور اب ان سے موجودہ جائیدادوں کی منی ٹریل لی جائیے یہ کلیہ تمام سرکاری، عسکری، سول، عدلیہ اور سیاسی ھر بندے پہ لگایا جائے آپ کو مفت کے ماہر اقتصادیات و معاشیات مفکرین کے اپنے اس مقام تک پہنچنے کی کہانی اور ذرائع رسل پتہ لگ جائیں گے رجسٹری محررورں کے بیٹے ھیڈ کلرکوں کے بیٹے معمولی کلرکوں کی اولادیں اورسیئر ایس ڈی اوز کی اولادیں اس ملک میں اربوں روپوں کی جائیدادیں لیئے ھوئے ھیں اک خونی احتساب کر کے ان سے یہ سب کچھ لوٹ کا مال واپس لیا جائے
سب مل کر جیو☺جیو پاکستان
Comments
Post a Comment